رحیم یار خان میاں طالب حسین ڈویژنل بیوروچیف
جناب سہیل ظفر چھٹہ کے
احکامات اور ریجنل آفیسر شفقت عطاء کی ہدایات کی روشنی میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) رحیم یار خان نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیاڈسٹرکٹ آفیسر فیاض الحق کی مؤثر قیادت اور میڈیکل ونگ کے انچارج کلیم نواز خان کی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں RYK ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کر دیے گئے جس سے CCD کے حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران اہلکاروں ان کے اہلِ خانہ شہداء کے ورثاء اور دورانِ ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے خاندان مستفید ہوں گےاس کامیاب معاہدے کو عملی شکل دینے میں کلیم نواز خان کی مسلسل محنت اور مربوط رابطہ کاری نے کلیدی کردار ادا کیا جسے CCD ملازمین کی فلاح کے لیے ایک قابلِ قدر پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے
معاہدے کے تحت CCD ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو او پی ڈی (OPD) اور اسپیشلسٹ کنسلٹیشن فیس پر 30 فیصد رعایت، لیبارٹری ٹیسٹ الٹراساؤنڈ ایکسرےسی ٹی اسکین اور دیگر امیجنگ سروسز پر 25 فیصد جبکہ ان ڈور (IPD) روم چارجز پر 20 فیصد خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی جس سے علاج معالجے کے بڑھتے ہوئے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی اس مفاہمتی یادداشت کے تحت جنرل میڈیسن، کارڈیالوجی نیورولوجی گیسٹروانٹرولوجی جنرل و نیورو سرجری آرتھوپیڈکس یورولوجی امراضِ نسواں بچوں کے امراض ریڈیالوجی پیتھالوجی ڈینٹل سرجری فزیوتھراپی اسپیچ تھراپی سمیت دیگر جدید طبی شعبوں کی معیاری اور رعایتی سہولیات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی یہ معاہدہ دو سال کے لیے مؤثر ہوگا جس سے CCD کے سینکڑوں حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ براہِ راست فائدہ اٹھا سکیں گے
معاہدے پر RYK ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مظہر رفیع جام اور CCD رحیم یار خان کے ڈسٹرکٹ آفیسر فیاض الحق نے کلیم نواز خان کی موجودگی میں دستخط کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی اصل طاقت اس کا افرادی سرمایہ ہوتا ہے اور جب ملازمین کو معیاری طبی سہولیات فلاحی تحفظ اور بہتر علاج کی سہولت فراہم کی جائے تو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کارکردگی میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے انہوں نے اس معاہدے کو CCD ملازمین کی فلاح و بہبود کی جانب ایک تاریخی خوش آئند اور قابلِ تقلید اقدام قرار دیا
شرکاء نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر فیاض الحق کی قائدانہ صلاحیتوں ملازمین دوست پالیسیوں اور فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے ماتحت افسران و اہلکاروں کے مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے انہوں نے کلیم نواز خان کی انتھک محنت پیشہ ورانہ لگن اور مسلسل کوششوں کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جن کی بدولت یہ اہم فلاحی منصوبہ کامیابی سے پایۂ تکمیل تک پہنچا۔
