الحمدللہ! ایک اور عوامی خدمت کا وعدہ پایۂ تکمیل کو پہنچ گیا

Spread the love


(رپورٹ مرزا طارق محمود)
جلال پور جٹاں تا سلام گڑھ (کلاچور) روڈ کا افتتاح کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا، جو اہلِ علاقہ خصوصاً جلال پور جٹاں اور گرد و نواح کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری اور اہم ترقیاتی سنگِ میل ہے۔

یہ منصوبہ محترمہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے منظور شدہ فنڈز سے تقریباً 10 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا گیا، جبکہ اس کی تکمیل میں خصوصی کاوش چوہدری علی وڑائچ کی رہی۔
افتتاح بدست
* جناب قدیر زرکون صاحب — ڈپٹی کمشنر گجرات
* نوابزادہ طاہرالملک صاحب — صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع گجرات
* چوہدری ولایت اللہ اویس صاحب
* جناب حیدر مہدی صاحب — سابق ایم پی اے
* چوہدری اوصاف علی وڑائچ صاحب

تخمینہ لاگت: تقریباً 10 کروڑ روپے

یہ منصوبہ جلال پور جٹاں اور گرد و نواح کے عوام کے لیے ترقی، خوشحالی اور بہتر سفری سہولیات کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اللہ تعالیٰ اس منصوبے کو اہلِ علاقہ کے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے اور علاقے کی مزید ترقی کا ذریعہ بنائے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) زندہ باد
پاکستان پائندہ با

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں