(رپورٹ مرزا طارق محمود) پیٹرول کی قیمت اور ظالمانہ لیوی کے خلاف جلالپور جٹاں میں تاریخی احتجاج۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک بھر کی طرح جلالپورجٹاں میں بھی دومیلاں چوک تا ٹانڈہ چوک ریلی نکالی گئی۔ شدید بارش و طوفان کے باوجود ٹانڈہ چوک جلالپورجٹاں میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے اپنی موٹر سائیکلیں بند کر کے بیچ سڑک کھڑی کر کے علامتی احتجاج ریکارڈ کروایا۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پی پی 30 چوہدری انس مجاہد، امیر جماعت اسلامی پی پی 29 حافظ عبدالماجد، امیر جماعت اسلامی جلالپور جٹاں ڈاکٹر مدبر صدیق اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 29 چوہدری شہباز احمد کری نے خطابات کیئے۔ پیٹرول کی قیمت 225 روپے فکس کرنے کا مطالبہ پیش کیا اور شدید موسم میں استقامت کا مظاہرہ کرنے پر کارکنان جماعت کو خراج تحسین پیش کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی جلالپورجٹاں زاہد محمود انصاری نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے۔
