پنڈ سلطانی دومیل روڈ پر اسفالٹ (کارپٹنگ) بچھانے کا کام جاری

Spread the love

جنڈ ( الطاف طاہر بیورو چیف)پنڈ سلطانی دومیل روڈ پر اسفالٹ (کارپٹنگ) بچھانے کا کام جاری ہے عوام علاقہ اس ضمن میں یہ زمہ داری نبھائیں کہ جہاں اسفالٹ بچھانے کا عمل جاری ہو وہاں عارضی طور پر متبادل راستہ اختیار کریں تاکہ کام میں رکاوٹ نہ آئے اور نئی بچھائی گئی سڑک کو نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے عوام کی جانب سے بھی یہ توقع کی جا رہی ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے دوران معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائےاسفالٹ کی موٹائی (Thickness) میٹریل کا معیار کمپیکشن اور دیگر تمام تکنیکی تقاضے منظور شدہ اسپیسفکیشنز کے مطابق یقینی بنائے جائیں تاکہ سڑک مضبوط پائیدار اور طویل عرصے تک عوام کے لیے بہترین سفری سہولت فراہم کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں