رحیم یارخان
ڈویژنل بیوروچیف
رحیم یار خان: پاکستان کے معروف و ایوارڈ یافتہ صحافی میاں طالب حسین کی خوشدامن ساس، جو گزشتہ چند روز سے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں زیرِ علاج تھیں، طبیعت زیادہ ناساز ہونے کے باعث انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ مدرسہ الکلیہ اسلامیہ میں ادا کی گئی، جس میں شہر بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نمازِ جنازہ اور اظہارِ تعزیت کرنے والوں میں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے کوآرڈینیشن ممبر و سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد، انجمنِ آرائیاں پاکستان کے جنرل سیکرٹری ملک اکبر، میڈیا کوآرڈینیٹر میر نصیر احمد، کنگ پینٹ کے اونر شاہد جٹ، ٹپ ٹاپ فرنیچر کے اونر میاں شاہد سلیم، فیض رسول (ٹیکنیکل ایسوسی ایٹ پاکستان)، ڈی ایس پی ٹریفک رحیم یار خان چوہدری محمد ساجد، ڈی ایف او محکمہ جنگلات چوہدری عظیم ظفر، انجمنِ آرائیاں پاکستان ہانگ کانگ کے سینئر صدر چوہدری طارق مقصود، امریکہ کے معروف بزنس مین راجہ حسن اور مانچسٹر کے معروف بزنس مین چوہدری شکور احمد آرائیں شامل تھے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے کوآرڈینیشن ڈسٹرکٹ ممبر میاں عامر شہباز، سابق ایم پی اے چوہدری محمد شفیق، الجزیرہ نیوز چینل و نیوز پیپر کے ڈائریکٹر محمد نوید قادری،ارائیں کمیونٹی لاہور کے چیئرمین میاں مطیع الرحمن سینئر قانون دان چوہدری نعیم اختر مہاندرا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، زاہد خان بنگش ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، صدر ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان مبشر نذیر لَاڑ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، ممبر پنجاب بار کونسل بہاولپور چوہدری عمر محمود ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، چوہدری سلیم اختر ایڈووکیٹ، میڈم یاسمین، جام شکیل احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، میڈم نوشین ہاشمی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، چوہدری عدنان اشرف مہاندرا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور چوہدری وقاص مہاندرا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں الطاف حسین، عبدالرزاق، محمد اشفاق، الحرم سویٹس اینڈ بیکرز کے معروف بزنس مین چوہدری محمد اجمل، چوہدری محمد سلطان اور سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب سرمد سعید خان سمیت شہر بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری اور مذہبی شخصیات نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میاں طالب حسین اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
تعزیت کرنے والوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ میاں طالب حسین اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
