رحیم یار خان
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف
رحیم یار خان: پاکستان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت، ممتاز بزنس مین اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبر میاں عامر شہباز اپنی عوامی خدمات، خوش اخلاقی اور عوام دوست رویے کی وجہ سے ضلع بھر میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ عوام کے مسائل سننے، ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ میاں عامر شہباز کی شخصیت محبت، خلوص اور انسان دوستی کی عملی تصویر ہے۔ وہ بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں سے یکساں شفقت اور احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں، جبکہ غریب اور مستحق افراد کی مدد کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔
خصوصی طور پر کوٹسمابہ میں میاں عامر شہباز کی جانب سے کرائے گئے ترقیاتی منصوبے ان کی عوامی خدمت کے جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعمیر و ترقی کے مختلف منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مقامی افراد بے حد سراہتے ہیں۔
میاں عامر شہباز کی ایک نمایاں خوبی یہ بھی ہے کہ جو بھی شخص ان سے ملاقات کے لیے ان کے دفتر آتا ہے، وہ اپنی نشست سے اٹھ کر نہایت احترام اور خندہ پیشانی سے اس کا استقبال کرتے ہیں۔ یہی عاجزی، انکساری اور خوش اخلاقی انہیں دیگر شخصیات سے منفرد بناتی ہے۔
صرف اپنے حلقے کے عوام ہی نہیں بلکہ شہر رحیم یار خان کے مختلف علاقوں سے بھی لوگ اپنے جائز مسائل لے کر ان کے دفتر پہنچتے ہیں۔ میاں عامر شہباز ہر سائل کی بات توجہ سے سنتے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے بھرپور کوشش کرتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے عوامی نمائندے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو عوام کے درمیان رہ کر ان کے دکھ درد میں شریک ہوں اور خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنائیں۔ میاں عامر شہباز کی عوامی خدمت، شائستگی اور مثبت طرزِ عمل انہیں عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام عطا کرتا ہے۔
