دومیل جنڈ ( الطاف طاہر بیورو چیف)گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر خان کا اٹک کی دو یونین کونسلز براھمہ باہتر اور ملال میں نادرا سینٹرز کا افتتاح کردیا۔ڈی جی نادرا سمیت علاقے کی معزز شخصیات اور اٹک کی کثیر تعداد نے افتتاحی تقریب میں شرکت۔اٹک کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ چیئرمین نادرا کا شکریہ اداکرتا ہوں انہوں نے میرے کہنے پر چار نادرا سینٹرز کی منظوری دی۔یونین کونسل ملال براھمہ باہتر کے لوگوں کو شناختی کارڈ بنوانے کے لیے فتح جنگ نہیں جاناپڑے گااٹک کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ وفاکردیا۔عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے ۔دو یونین کونسلز میں نادرا کےفیسیلیٹیشن سنٹرز کے قیام پر میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین نادرا کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ امید کرتاہوں کہ آنے والے دنوں میں اٹک کی تمام تحصیلوں میں نادرا آفس کی تمام سہولیات میسر کی جائیں گینادرا آفس کے قیام سے غریب آدمی کو نہ صرف سہولت ملے گی بلکہ وفاقی اداروں کا قیام بھی عمل میں آئے گا۔ اٹک کے غریب عوام بہت سی محرومیوں کا شکار ہیں۔ٹک کی عوام کے لیے بہت جلد یونیورسٹی آف اٹک کا قیام عمل میں لارہاہوں۔ ضلع اٹک کے نوجوان بچے اور بچیوں کو جدید تعلیم حاصل کرنےکے لیے دور دراز نہیں جانا پڑے گا۔ سیاست اپنی جگہ مگر عوامی خدمت کے منصوبے اپنی جگہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے جذبے سے سیاست کرتی ہے۔ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے اور اس ملک کے وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔ بلاول بھٹو وزیراعظم بن کر عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے۔
