وزیرآباد(نا مہ نگار) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت وسابق کونسلراور صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن وزیرآباد نوید یونس پاپا حر کت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان پیر مٹھا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ معروف عالم دین قاری مظہر حسین نے پڑھائی نماز جنازہ میں ایم این اے بلال فاروق تارڑ،نائب صدر پنجاب مسلم لیگ (ن) مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین بلدیہ خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،کنٹری ہیڈ مسلم ہینڈز صا حبزادہ سید ضیاء النور،لالہ محمد خلیل،سابق ناظم چوہدری احمد شاہنواز چیمہ،سابق کونسلر افتخار احمد بٹ،ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی صابر حسین بٹ،انجمن بہبودی مریضاں کے افتخار حسین صدیقی،محمد الیاس مہر،صدر ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن میر آصف محمود،صوفی محمد اشرف نثار،ملک محمد یوسف چاند،احمد یار وڑائچ،محمد اعجاز بھٹی،فیصل گل بٹ،میر ماجد علی سالار،سابق ناظم حاجی محمد نصیر آرائیں،سابق کونسلر عبد الرحمن چوہدری،نائب صدر پاکستان فٹ بال ایسوسی ایشن حافظ ذکاء اللہ،فٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران قاضی سلیمان،محمد الیاس سرویا،چوہدری سعید گوندل،رانا اورنگزیب،محمد اکرم آف کامونکی،نادر شکیل بھٹی،آصف خان،دلاور،امجد نوری، ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن گجرات کے صدر عمران لطیف بٹ ایڈووکیٹ،میاں اشرف،شیخ اشفاق پیا،سابق کونسلرزذبیع اللہ ملک، محمد شکیل بھٹی،محمد عارف وائیں والے،محمد طارق مہر،آغا محمد قاسم،حکیم محمد عمران،راجہ خالد حسین،سیف اللہ بٹ،میاں شہباز احمد،ضمیر کاظمی،زاہد محمود ہاشمی،شہباز بخاری،عدنان بٹ،رانا محمد یوسف،محمد ادریس سپال ایڈووکیٹ،شیخ صلاح الدین،ملک تنویر احمد،فرحان اشرف،میر ایاز عامر،عمر اشرف،صغیر چٹھہ،عصمت گلزار،اویس چیمہ،رفعت علی،نعیم قیصر نجمی،ساجد اعوان،حاجی غلام مصطفی تبسم،مختار احمد،شاہد اللہ والے،میاں خلیل احمد،محمد اشفاق مہر،نعیم اشرف،وقاص وکی،محمد مظہر،محمد ناصر،عدنان ریاض گجر سمیت سیاسی وسماجی شخصیات،تاجر برادری،وکلاء،صحافیوں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔مرحوم کے قل شریف اور رسم دسواں کا ختم مورخہ 15جولائی بروز بدھ بعد از نماز ظہر مسجد نائیاں والی محلہ شیخاں مشرقی بکر گلہ وزیرآباد میں ہوگا جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی۔
