وزیرآباد(نا مہ نگار) علاقہ سے جرائم کاخاتمہ اورعوام کاتحفظ میری اولین ترجیح ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے۔تھانہ میں ہرشہری کسی وقت بھی آکر پولیس افسران سے انصاف کی فراہمی کے لئے مل سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار تھانہ سٹی وزیرآباد نئے تعینات ہونیوالے ایس ایچ او ثقلین کمبوہ نے ضلعی صدر لیبر ونگ مسلم لیگ (ن) محمد عمران سنی کمبوہ اور محمد علی کی طرف سے چارج سنبھالنے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کرنے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام اشتہاریوں کو گرفتارکیا جائے گا میں نے اپنے جونیئرزکو بھی کہہ دیا ہے کہ تھانہ میں آنیوالے شہریوں کے ساتھ پیارومحبت سے پیش آئیں اورقانون کے مطابق مظلوم کامکمل ساتھ دیں اورظالم کوکٹہرے میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ ریجنل پولیس آفیسر،سٹی پولیس آفیسر اورپنجاب حکومت کی ہدایات پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کروایا جائے گا،انصاف میرٹ پر فراہم کیا جائے گا،میری سابقہ تعیناتیاں ایک کھلی کتاب کی مانند ہیں،جرائم پیشہ افرادکے خلاف بلا تفریق اور بلا امتیاز کاروائی کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کیا ہے میری منشیات فروشوں، چو روں،رسہ گیروں،جرائم پیشہ افراداورقانون شکنوں سے میڈیا کی اساطت سے وارننگ ہے کسی کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے گی۔
