پولیس تھانہ سٹی کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) پولیس تھانہ سٹی کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی وزیرآباد محمد ثقلین کمبوہ نے سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات اور اے ایس پی سرکل وزیرآباد فراست اللہ خان کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے منشیات کے گھناؤنے دھندے میں ملوث ملزم صفدر حسین عرف کاکا پنچائتی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو 120 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او سٹی ثقلین کمبوہ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل خان کی واضح ہدایات ہیں کہ منشیات فروش کسی روایت کے مستحق نہیں نئی نسل کو بے راہ روی پر لگانے والوں کا ٹھکانہ جیل ہے انہوں نے کہا کہ علاقہ سے چن چن کر منشیات فروشوں کو پکڑ کر قرار واقع سزا دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں