آپ مسلم لیگی امیدوار کو ووٹ دیں ہم آپکی خدمت کریں گے چوہدری بلال فاروق

Spread the love

وزیر آباد (نامہ نگار)آپ مسلم لیگی امیدوار کو ووٹ دیں ہم آپکی خدمت کریں گے چوہدری بلال فاروق!! الیکشن جیتنا ہے تو ووٹرز کو نکالنا ضروری ہے چوہدری عدنان افضل چٹھہ!!میں ہر الیکشن شیر کے نشان پر ہی لڑوں گا چوہدری ذیشان یونس ٹانڈہ!! تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر آباد کے گاؤں جامکے چٹھہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری ذیشان یونس حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کی الیکشن کمپین میں جلسہ منعقد ہوا جس میں ایم این اے چوہدری بلال فاروق تارڑ ایم پی اے چوہدری عدنان افضل چٹھہ اور چوہدری ذیشان یونس ٹانڈہ مولوی محمد بشیر گجر مختار حمزہ بھٹی اور دیگر نے خطاب کیا چوہدری بلال فاروق تارڑ نے کہا آپ مسلم لیگ ن کے امیدوار کو کامیاب کروائیں ہم مل کر آپکی خدمت کریں گے ڈور ٹو ڈور ووٹ مانگیں اور محنت کریں ایم پی چوہدری عدنان افضل چٹھہ نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے لئے ضروری ہے ووٹرز کو گھر سے نکال کر ووٹ کاسٹ کروانا تب کامیابی حاصل ہوتی ہے امیدوار حلقہ ایل اے 38 جموں 5 چوہدری ذیشان یونس ٹانڈہ نے کہا میرا مخالف ہر بار نئے انتخابی نشان لے کر آتا ہے میں دوسری بار شیر کے نشان پر الیکشن لڑ رہا ہوں جیتوں یا ہاروں شیر کے نشان پر ہی الیکشن لڑوں گا میزبان چوہدری محمد بشیر گجر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے وعدہ کیا کہ ہم مسلم لیگ ن کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں