منشیات فروشی،جرائم پیشہ عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) منشیات فروشی،جرائم پیشہ عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں،غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی،چوراورڈکیت علقہ چھوڑکرچلے جائیں وگرنہ انہیں گرفتار کر کے حوالات میں بندکردیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ احمدنگرانسپکٹرالطاف گوہر نے تعیناتی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات:کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (IGP) پنجاب کی ”کرائم فری پنجاب” مہم کے تحت، ڈی پی او ڈاکٹر غیاث گل کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ اوتھانہ احمدنگر انسپکٹرالطاف گوہرنے میڈیا نمائندگان کو بتاتے ہوئے کہاکہ ہم نے خفیہ طریقے سے تھانہ احمدنگرکی حدودمیں ڈکیتی،منشیات فروشی،میں ملوث ارکان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لی? ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جوپورے علاقیکی نگرانی کے بعد رپورٹ پیش کریں گی جسس پرناجائز اسلحہ رکھنے والے، ڈکیت،چوراور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے انہیں گرفتارکیاجائے گا۔انسپکٹرالطاف گوہرنے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں