اٹک پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائیاں

Spread the love

جنڈ ( بیورو چیف + راضی )اٹک پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائیاں، 04 مقدمات درج، ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق تھانہ جنڈ پولیس نے امن و امان کے قیام اور جرائم کی مؤثر روک تھام کے لیے کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد کے سلسلے میں بھرپور کاروائیاں کیں، اس دوران کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے مالک مکانوں اور کرایہ داروں کے خلاف پنجاب کرایہ داری ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کرتے ہوئے 03 مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،اسی طرح تھانہ صدر اٹک پولیس کی ٹیم نے بھی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 01 مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کا کہنا ہے کہ کرایہ داری کا اندراج نہ کروانا قانوناً جرم ہے، کرایہ داری ایکٹ کا مقصد مشکوک عناصر کی بروقت نشاندہی، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے کرایہ داری کا اندراج لازمی کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں