رحیم یار خان: بااثر مسلح افراد کا بیوہ خاتون کے گھر پر حملہ، اندھا دھند فائرنگ اور شدید تشدد

Spread the love

​رحیم یار خان
(ڈویژنل بیوروچیف)
تصیل رحیم یار خان کے نواحی علاقہ موضع کوٹ حبیب شاہ، بستی برڑہ تاج گڑھ میں اراضی کے دیرینہ تنازع پر بااثر مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں ایک بیوہ خاتون کے گھر پر دھاوا بول کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا۔ ملزمان نے فائرنگ کر کے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلایا، گھر کی دیواریں مسمار کر دیں اور مزاحمت کرنے پر بیوہ خاتون اور ان کے بیٹوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔ متاثرہ خاتون نے ڈی پی او رحیم یار خان کو تحریری درخواست دیتے ہوئے فوری کارروائی اور تحفظ کی اپیل کی ہے۔
​تفصیلات کے مطابق بستی برڑہ تاج گڑھ کی رہائشی مسمات ارشادی بی بی بیوہ عبدالکریم اپنی ملکیتی ۵ کنال ۶ مرلہ اراضی پر بنی عارضی کچی سڑک کو دوبارہ اپنی زرعی زمین میں شامل کرنا چاہتی ہیں۔ اسی رنجش کی بنا پر گزشتہ رات ملزمان شاہ نواز، امجد، نوید عرف شریف (مسلح پسٹل)، اعجاز، یاسین، ساجد، فاروق اور لطیف نے اپنے ۳۰ سے ۳۵ مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ان کے گھر پر حملہ کر دیا۔
​ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، خاتون کو بالوں سے گھسیٹ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے بیٹوں کو مارا پیٹا۔ شور سن کر جب اہل محلہ بچانے آئے تو ملزمان نے گواہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور خاتون کے بیٹوں کو قتل کرنے کی سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ بیوہ خاتون نے ڈی پی او رحیم یار خان سے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے اور جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں