جہلم:( بلال رضا ) القاسم انسٹی ٹیوٹ برائے سپیشل چلڈرن میں اساتذہ کے لیے ایک موٹیویشنل ٹیچر ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف ٹیچر ٹرینر، سماجی کارکن اور ماہرِ تعلیم مومنہ ماہرو گوندل نے بطور گیسٹ اسپیکر شرکت کی۔
ٹریننگ کا موضوع “Creating Inclusive, Supportive and Emotionally Safe Learning Environments for Children with Special Needs” تھا۔ اس موقع پر مومنہ ماہرو گوندل نے انکلوسیو ایجوکیشن، بچوں کی ذہنی و جذباتی نشوونما، اساتذہ کی ذہنی صحت، مثبت تدریسی طریقوں اور والدین کے ساتھ مؤثر رابطے پر گفتگو کی۔ اساتذہ کو کلاس روم میں استعمال ہونے والی جدید اور عملی تدریسی حکمتِ عملیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ٹریننگ کے بعد ادارے کا دورہ بھی کیا گیا، جہاں جدید سہولیات، بہترین جم، کچن، ڈائننگ ہال اور طلبہ کے لیے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کو سراہا گیا۔
اس موقع پر ادارے کے بانی ممبران ڈاکٹر میجر یوسف صاحب اور میڈم ساجدہ صاحبہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ سر آصف صاحب اور میڈم حنا کی محنت اور بہترین انتظامات کو بھی سراہا گیا۔
اختتام پر مومنہ ماہرو گوندل نے کہا کہ “ہر بچہ سیکھ سکتا ہے، اگر اسے محبت، مناسب رہنمائی اور ایک محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے۔” شرکاء نے ٹریننگ کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی ایسے تربیتی پروگراموں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔
