وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عوام کو ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی

Spread the love

رحیم یار خان
( میاں طالب حسین)
ڈویژنل بیوروچیف
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عوام کو ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملک فاروق احمد نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے ہیٹ ویو کیمپس کا دورہ کیا۔انہوں نے کیمپس میں شہریوں کے لیے فراہم کردہ ٹھنڈے پینے کے پانی، سایہ دار بیٹھنے کی جگہ، ابتدائی طبی امداد اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کیمپس میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی چیک کیے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے اور تمام کیمپس کو فعال رکھا جائے تاکہ گرمی کی شدت سے متاثرہ افراد کو بروقت سہولت میسر آ سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور انہیں موسمی شدت سے بچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ متعلقہ محکمے ہیٹ ویو سے متعلق جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور عوامی مقامات پر ٹھنڈے پانی سمیت دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔
بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملک فاروق احمد نے شہر میں جاری سٹی سنٹر بیوٹیفکیشن منصوبے کا بھی دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت بارے بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی و خوبصورتی کے کام مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ایک صاف، خوبصورت اور جدید شہری ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ شہری سہولیات کی بہتری، شہر کی خوبصورتی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے سے کام کرتے ہوئے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائیں تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں