مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان کی شدید مذمت، قومی اداروں کے خلاف بیانات ناقابل قبول ہیں: میاں نوید علی

Spread the love

رحیم یارخان
ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین
سابق رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) اور سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب میاں نوید علی نے مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیانات قومی اداروں کے وقار، ملکی یکجہتی اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔
اپنے جاری کردہ بیان میں میاں نوید علی نے کہا کہ پاکستان کے قومی ادارے، بالخصوص افواجِ پاکستان، ملک کی سلامتی، خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے شب و روز اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔ پوری قوم کو چاہیے کہ ایسے نازک حالات میں قومی اداروں کے ساتھ کھڑی ہو اور ایسے بیانات سے گریز کیا جائے جو قوم میں انتشار یا تقسیم پیدا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ ملکی دفاع، امن اور استحکام کے لیے ہم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کسی بھی بے بنیاد الزام، غیر ذمہ دارانہ بیان یا قومی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔
میاں نوید علی نے مزید کہا کہ اختلافِ رائے ہر شہری اور سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے، تاہم قومی سلامتی اور ریاستی اداروں سے متعلق گفتگو ذمہ داری، احتیاط اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جانی چاہیے۔ انہوں نے سیاسی و مذہبی قیادت پر زور دیا کہ وہ ایسے بیانات سے اجتناب کریں جن سے قومی اتحاد، یکجہتی اور ملکی مفادات متاثر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام قومی اتحاد میں مضمر ہے، اور پوری قوم کو چاہیے کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر وطن عزیز کے دفاع اور قومی سلامتی کے لیے ایک آواز بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں