یونین کونسل نمبر1 کے مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے امیدوار برائے چیئرمین لالہ محمد خلیل پر اپنے اعتماد کا اظہار

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار)یونین کونسل نمبر1 کے مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے امیدوار برائے چیئرمین لالہ محمد خلیل پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک مخلص، باصلاحیت اور عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ شخصیت ہیں۔ اہلِ علاقہ کے مطابق لالہ محمد خلیل عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ لالہ محمد خلیل چیئرمین کے لیے بہترین انتخاب ہیں اور وہ ان کی کامیابی کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے انہیں کامیاب کیا تو وہ علاقے میں ترقیاتی کاموں، صفائی، سیوریج، سڑکوں، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔اہلِ علاقہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ متحد ہو کر لالہ محمد خلیل کی کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کریں گے تاکہ ایک دیانتدار، خدمت گزار اور عوام دوست قیادت علاقے کی نمائندگی کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں