وزیرآباد(نامہ نگار) ضلعی نائب صدر مسلم لیگ (ن) محمد زمان چیمہ آف ڈوڈانوالی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے افواجِ پاکستان اور شہداء سے متعلق حالیہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔ ان کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن، سلامتی اور استحکام قائم ہے، قومی اداروں اور شہداء کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات قوم کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں اور ایسے بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے، اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے، تاہم قومی سلامتی اور شہداء کے احترام کے معاملے پر ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنا ضروری ہے، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔ انہوں نے تمام سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ قومی اتحاد، باہمی احترام اور ذمہ دارانہ گفتگو کو فروغ دیں تاکہ ملک میں یکجہتی کی فضا برقرار رہے۔
