وزیرآباد(نا مہ نگار) امیدوار برائے کونسلر یونین کونسل نمبر1 محمد اویس چیمہ نے کہا ہے کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور کامیابی کی صورت میں علاقے کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے مختلف محلوں کے دورے کے دوران شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔محمد اویس چیمہ نے کہا کہ صاف پانی، سیوریج، صفائی ستھرائی، ٹوٹی ہوئی گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد ان کے لیے قیمتی سرمایہ ہے اور وہ ہر وقت عوام کے درمیان رہ کر ان کی خدمت کریں گے۔اس موقع پر اہلِ علاقہ نے محمد اویس چیمہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بااخلاق، ملنسار اور عوام دوست شخصیت ہیں۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ محمد اویس چیمہ کامیاب ہو کر علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
