وزیرآباد اور گردونواح کے مکینوں کو جدید طبی اور جراحی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عذرا احسان سرجیکل اینڈ ویلفیئر ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآباد اور گردونواح کے مکینوں کو جدید طبی اور جراحی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عذرا احسان سرجیکل اینڈ ویلفیئر ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح کی پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد رفیع چوہدری تھے، جنہوں نے اپنے مبارک ہاتھوں سے ربن کاٹ کر ہسپتال کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں علاقہ بھر کے ڈاکٹرز اور ممتاز سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی ای او (عذرا احسان سرجیکل اینڈ ویلفیئر ہسپتال) ڈاکٹر عاقب، ڈاکٹر عمیر احمد چیمہ، ڈاکٹر حمزہ گل، ڈاکٹر زاہد، ڈاکٹر فیض الرسول بٹ، ارسلان حیدر بٹ، ڈاکٹر ظفر، ڈاکٹر حسن نواز، ڈاکٹر ملک ذوالفقار، ڈاکٹر پیر شمسی، ڈاکٹر محسن، ڈاکٹر ذیشان، ڈاکٹر عطاء الرحمن، مہر ثاقب، مہر محمد جاوید، مہر سلیم، مہر رفاقت، مہر شکیل، حمزہ بٹ، عبداللہ بھٹہ، عبد الرحمٰن بھٹہ، ساجد بھٹہ، مہر اسامہ، طیب لالہ، سلمان بھٹی اور زاہد اقبال سمیت دیگر معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور اس منصوبے کو وزیرآباد کی عوام کے لیے ایک بڑا تحفہ قرار دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد رفیع کا کہنا تھا کہ عذرا احسان سرجیکل اینڈ ویلفیئر ہسپتال کا قیام علاقے میں صحت عامہ کے معیار کو بہتر بنانے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ہسپتال میں جدید ترین آپریشن تھیٹرز اور تجربہ کار طبی عملے کی نگرانی میں مریضوں کو سستی اور معیاری جراحی سہولیات میسر آئیں گی۔ اس کے علاوہ ہسپتال میں لیبارٹری، الٹراساؤنڈ، نرسری اور میڈیکل سٹور کی سہولیات بھی چوبیس گھنٹے دستیاب ہوں گی، جبکہ غریب اور مستحق مریضوں کے علاج اور ادویات میں خصوصی رعایت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں