وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور نذیر انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز “NIMS”کے اشتراک سے “Stress Management, Mental Well-being And Cardiac Arrest Awareness” کے موضوع پر سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

Spread the love

* سکندر ملک ۔

* ڈاکٹر وجاہت نعیم صدیقی اور ڈاکٹر روح الحسنین خضر صاحب نے آگاہی سیشن کے موقع پر تبادلہ خیال کیا۔

* اس موقع پر وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور “NIMS” کے درمیان MOU بھی سائن کیا گیا۔

* جس پر ڈائریکٹر “NIMS” انسٹیٹوٹ ڈاکٹر وجاہت نعیم صدیقی اور نائب صدر وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مہر راشد رفیق بھٹہ نے دستخط کیے۔

* مفاہمتی یاداشت کے مطابق وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبرز کی فیملیز اور بچوں کی تعلیم کے لیے %15 ڈسکاؤنٹ آفر کیا گیا۔

* مفاہمتی یاداشت میں “NIMS” کے اشتراک سے چیمبرز ممبرز کے لیے مستقبل میں فری میڈیکل کیمپس، فری میڈیکل ٹیسٹ اور فری ادوایات فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

* مفاہمتی یاداشت میں مستقبل میں بھی آگاہی سیشنز کے انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

* اس موقع پر وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے “NIMS” کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں