جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائیٹی APRNS کی کور کمیٹی اور مشاورتی بورڈ نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کر لی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ایڈوارٹائزمنٹ ترمیمی پالیسی 2020 میں علاقائی اخبارات کو نظر انداز کر دیا گیا ہے، اور اشتہارات کے حصول کے لئے 2 غیر سرکاری تنظیموں کی ممبر شپ لازمی قرار دی گئی ہے، اور کسی بھی اشتہار کو صرف 2 قومی اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، جبکہ علاقائی اخبار ات کو علاقائی اشتہاروں سے بھی محروم کر دیا گیاہے، جس پر اخبارات مالکان کو شدید تحفظات ہیں کیونکہ مقامی اخبارات جو عام آدمی کی آواز اور جمہوریت کا حسن ہیں ان کے بند ہونے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے، علاقائی اخبارات سے وابستہ ہزاروں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے، پنجاب حکومت سے علاقائی اخبارات کے ذمہ داران کا مطالبہ ہے کہ متنازع شقوں کو تبدیل کیا جائے اور علاقائی اخبارات کے اشتہارات کو بند کرنے کی بجائے اضافہ کیا جائے تاکہ دور دراز کے مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد مکمل آگاہی حاصل کر سکیں۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
