سکندر ملک ۔
ڈسٹرکٹ وزیراباد کے نواہی علاقہ قصبہ سوہدرہ محلہ ملکاں میں 16 سال عدالت میں کیس چلنے کے بعد سول کورٹ وزیر اباد کے حکم پر ملک عبدالرحمن (مرحوم )کے بچوں نے اپنی پھوپھو سے کوٹھی کا قبضہ نیب کورٹ کی زیر نگرانی ختم کروا لیا ۔ملک عبدالرحمن مرحوم کے بیٹے شاہزیب کا کہنا ہے ۔کہ ہم عدالت کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے انصاف پر مبنی فیصلہ کیا ہے ۔ایسے فیصلے اتے رہے تو عدالتوں کا معیار بلند ہوگا ۔عوامی لوگوں کا کہنا ہے قبضہ مافیا کے خلاف حکومت کی طرف اور عدالتوں کی طرف سے فیصلے انے پر لوگوں نے حکومت اور عدالتوں کا شکریہ ادا کیا ۔عوام کا مطالبہ ہے کہ عدالتوں میں بہت زیادہ جائیدادوں کے کیس پڑے ہیں اور بہت سے مقامات پر لوگوں نے جائیداد پلاٹوں زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے ۔ان سے فوری طور پر قبضہ چھڑایا جائے اور جائیدادیں مالکان کے حوالے کی جائیں ۔
