جہلم تحصیل سوہاوہ، کوٹ رھمیک منی ڈیم میں ایک 62 سالہ شخص کے نہاتے ہوئے ڈوب جانے کی اطلاع موصول ہوئی۔

Spread the love

جہلم ( بلال رضا )جہلم تحصیل سوہاوہ، کوٹ رھمیک منی ڈیم میں ایک 62 سالہ شخص کے نہاتے ہوئے ڈوب جانے کی اطلاع موصول ہوئی۔

کالر کے مطابق مقامی افراد نے متاثرہ شخص کو پانی سے باہر نکال لیا تھا، تاہم وہ بے ہوش تھا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے کالر کو ٹیلی فونک سی پی آر (TCPR) کی ہدایات فراہم کیں، مگر مسلسل کوششوں کے باوجود متاثرہ شخص کی سانس بحال نہ ہو سکی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو معائنے کے بعد تصدیق ہوئی کہ متاثرہ شخص جاں بحق ہو چکا تھا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ساجد حسین ولد صابر حسین، عمر 62 سال، سکنہ ڈھوک امام بخش کے نام سے ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں