وزیرآباد (سکندر ملک )انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (WIC) کا رات گئے اچانک دورہ
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جناب جواد حسین پیرزادہ صاحب نے رات گئے وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (WIC) کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے براہِ راست ملاقات کر کے طبی سہولیات کے حوالے سے فیڈبیک لیا گیا، جسے مجموعی طور پر اطمینان بخش قرار دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت، معیاری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
عوامی خدمت اور معیاری صحت کی سہولیات ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہیں۔
