رحیم یارخان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین )
ٹریفک پولیس اورسیف سٹی اتھارٹی کا انفورسمنٹ، رانگ پارکنگ، غیر نمونہ و بغیر نمبر پلیٹس ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ۔ تفصیل کے مطابق انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر شاہد عمران سنگھیڑہ کی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ڈی ایس پی آپریشنز DIC3 غلام رسول سے میٹنگ کی اس موقع پر انچارچ شفٹ سیف سٹی محمد بلال بھی موجود تھیمیٹنگ میں ٹریفک انفورسمنٹ، غیر قانونی پارکنگ (شاہی روڈ،سٹی سنٹر چوک، ہسپتال چوک)، غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور بغیر نمبر پلیٹس ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، مؤثر چیک اینڈ بیلنس،حکومتی ویژن کے مشترکہ نفاذ اور خاص طور پر چالان کرتے وقت سیف سٹی کو کال کر کے ویڈیو اور تصویر لازمی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں فیلڈ سٹاف کی مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنانے، کارکردگی میں بہتری لانے اور ٹریفک مینجمنٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر اتفاق کیا گیا، تاکہ شہر میں نظم و ضبط اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
