
سکندر ملک
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جناب جواد حسین پیرزادہ صاحب نے ہیڈ قادرآباد پر واقع واٹر واک ریسٹورنٹ کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، انتظامی امور، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
معائنے کے دوران انتظامات تسلی بخش پائے گئے۔ اس موقع پر متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ صفائی، معیار اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
ضلعی انتظامیہ عوام کو محفوظ، معیاری اور بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل نگرانی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
