پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی پی 30 کے صدر منتخب ہونے پر چوہدری خلیل احمد وڑائچ کو مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری

Spread the love

جلالپورجٹاں ( تحصیل رپورٹر مرزا طارق محمود سے ): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی پی 30 کے صدر منتخب ہونے پر چوہدری خلیل احمد وڑائچ کو مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں عابد حسین ڈیرہ کلاچور اپنے وفد کے ہمراہ چوہدری خلیل احمد وڑائچ سے ملاقات کے لیے پہنچے اور انہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 30 کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وفد نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی اور عوامی خدمت کے سفر میں مزید ترقی کی دعا کی۔
اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور حلقے کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ صدر پریس کلب جلالپورجٹاں شاہد ڈار بھی ہمراہ تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں