سکندر ملک ۔
حضرت صاحبزادہ حافظ پیر محمد نعیم الدین شاہ الازہری صاحب نے یونیورسٹی آف ایسیکس سے ایل ایل ایم (ماسٹر آف لاز) کی ڈگری کامیابی سے مکمل کر لی۔
اس بابرکت کامیابی پر حضور دیوان کریم حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب مدّظلّہ العالی، صاحبزادہ حافظ پیر محمد نعیم الدین شاہ الازہری صاحب اور خانوادۂ حضور ضیاء الامت، جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس کامیابی کو قبول فرمائے، اس میں برکت عطا فرمائے اور اسے دینِ اسلام، امتِ مسلمہ اور انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
