رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
پولیس کچہ سمیت ضلع بھر میں امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بہترین خدمات سر انجام دے رہی ہے، پولیس اور عوام کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن موجود ہے خلیج کے خاتمے کے مزید اقدامات جاری ہیں، نوجوانوں اور پولیس کے درمیان تعلقات کے لیے فرینڈز آف پولیس کے تحت سینکڑوں طلباء و طالبات کو پروگرام میں شامل کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن شاہد نذیر نے گزشتہ روز یوتھ پارلیمنٹ ساؤتھ پنجاب کے ایڈوائزر نوید احمد، صدر محمد قاسم، نائب صدر حمزہ لاڑ، لیڈ ایمبیسیڈرز عاصم شیس، الماس میرب اور ممبران بختاور رشید، جویریہ، زینب احسان، عائشہ گل، سلمان سعید، جام خبیب، نبیل احمد، عثمان عامر، فیضان احمد، محمد احمد، علی خان، سعد سرور حنظلہ وڑائچ، احمد ریان، نوید احمد اور عبدالوھاب سے ہونے والی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے کچہ سمیت ضلع بھر میں امن و امان کو تسلسل برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بیش قیمت خدمات سر انجام دیں ہیں جس میں پولیس نے جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوامی سماجی حلقوں سے بہترین تعلقات ہیں، کھلی کچہریاں اوپن ڈور پالیسی کا مظہر ہیں جس سے عوام بلا ناغہ ڈی پی او عرفان علی سموں اور ان تک براہ راست رسائی رکھتی ہے جس سے متاثرہ طبقات کو میرٹ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، پولیس ایمرجنسی پکار 15 چوبیس گھنٹے ایک کال پر عوام کے لیے پولیس کی خدمات حاضر ہیں، انہوں نے کہا کہ خلیج کے خاتمے کے لیے پھر بھی اقدامات جاری رہتے ہیں، انہوں نے اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں اور پولیس کے درمیان تعلقات کے لیے فرینڈز آف پولیس پروگرام کا حوالہ یا جس میں یونیورسٹی، کالجز اور سکولوں کے سینکڑوں طلباء و طالبات کو محکمہ پولیس نے پندرہ روزہ پروگرام میں شامل کیا اور انہیں پولیس یونٹس کے دورے کرواتے ہوئے پولیس ورکنگ، عوام کے سہولیات اور حکومتی ترجیحات سے آگاہی فراہم کی گئی، یوتھ پارلیمنٹ ساؤتھ پنجاب کے عہدیداران و ممبران نے اس موقع پر مختلف امور پر ایس پی شاہد نذیر سوالات کیے جس پر انہوں نے ان امور کی وضاحت کرتے ہوئے اطمینان بخش جوابات دئیے اور تفصیلی آگاہی فراہم کی جس پر سوال کندگان نے ان کا شکریہ ادا کیا اور محکمہ پولیس کے بارہ میں اس میٹنگ انتہائی قیمتی قرار دیا اور کہا کہ ان کے لیے یہ وزٹ کا قیمتی حصہ ہے۔
