جہلم ( بلال رضا ) پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان آزادکشمیر کے حلقہ ایل اے 39 جموں 6 کے نامزد امیدوار اسمبلی چوہدری فخر الزمان گلپہرہ صاحب نے ضلع جہلم کے علاقے ڈھوک فردوس میں منعقدہ ایک پُرجوش کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔

اس موقع پر انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور، عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت سے کامیابی حاصل کر کے علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ کارنر میٹنگ میں مقامی عمائدین، پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور بڑی تعداد میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی اور چوہدری فخر الزمان گلپہرہ صاحب کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
