رحیم یار خان
ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین
رحیم یار خان
(ڈویژنل بیورو چیف
میاں طالب حسین)
موٹر وہیکل ایگزامینر (MVE) سید فہد حسین شاہ اور ڈی ایس پی ٹریفک محمد ساجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریفک قوانین، ڈرائیونگ لائسنسنگ اور گاڑیوں کی فزیکل فٹنس کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلات سانجھا کیں۔
میرٹ پر کام اور شفافیت کا عزم
میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے موٹر وہیکل ایگزامینر سید فہد حسین شاہ نے کہا کہ:
”الحمدللہ! میں نے اپنا ہر کام میرٹ کی بنیاد پر کیا ہے۔ نہ تو میں کسی کے پریشر کے نیچے آتا ہوں اور نہ ہی مجھے کسی کے دباؤ میں آنے کی ضرورت ہے۔ مجھے اپنے کام پر فخر ہے۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ پورے ضلع میں خود جا کر وزٹ کرتے ہیں، گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہیں اور ان کے روٹ پرمٹ وغیرہ کی خود چیکنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم اپنا دائرہ اختیار مزید سخت کر رہے ہیں تاکہ غیر معیار یا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی سخت سے سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔
جدید کیمروں کی نگرانی میں ڈرائیونگ ٹیسٹ
اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد ساجد نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑیوں اور ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ باقاعدگی سے لیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی ایسے امیدوار آتے ہیں جنہیں ڈرائیونگ کا درست طریقہ معلوم نہیں ہوتا، انہیں بلا جھجھک فیل کر دیا جاتا ہے اور 15 دن کے بعد دوبارہ ٹیسٹ دینے کا وقت دیا جاتا ہے۔
ڈی ایس پی ٹریفک نے زور دیتے ہوئے کہا:
”ہم جب بھی گاڑیوں کا ٹیسٹ لیتے ہیں تو کسی کو کوئی رعایت نہیں دیتے کیونکہ ٹیسٹنگ ایریا کے چاروں طرف جدید کیمرے لگے ہوئے ہیں، جو امیدوار کی ڈرائیونگ کا ایک ایک پوائنٹ اور غلطی نوٹ کرتے ہیں۔ جب تک ہم سختی نہیں کریں گے، لوگ بار بار غلطیاں کرتے رہیں گے۔ ہمارا مقصد صرف انہی امیدواروں کو لائسنس دینا ہے جو ٹیسٹ بہترین طریقے سے پاس کریں۔”
والدین کے نام اہم اپیل اور انڈر ایج ڈرائیونگ پر ہدایت
ڈی ایس پی ٹریفک محمد ساجد نے والدین سے خدارا اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کمسن اور بغیر لائسنس بچوں کو سڑکوں پر گاڑیاں یا موٹر سائیکل لانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سڑکوں پر روزمرہ ہونے والے المناک حادثات میں کل کو خدانخواستہ کوئی بھی بچہ اس کا شکار ہو سکتا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اگر کسی بچے کی عمر 15 سال سے 18 سال کے درمیان ہے، تو والدین ٹریفک دفتر آ کر اس کا قانونی پرمٹ (Permit) بنوائیں اور اس کے بعد ہی بچے کو موٹر سائیکل استعمال کرنے دیں۔
