نوجوان نسل کو ہنر مند بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے انجینیئر قمر الاسلام راجہ،

Spread the love


اسلام اباد نمائندہ خصوصی،کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نوجوانوں کا کردار بڑا اہم ہوتا ہے موجودہ جدید دور میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر ملکی ترقی میں اھم کردار ادا کیا جا سکتا ہے اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان نے جو مجھے ٹاسک دیا ہے انشاءاللہ اسے ہر صورت پورا کرنے کی کوشش کروں گا این اے وی ڈبل ٹی سیnavttc کے چیئرمین ایم این اے انجینیئر قمر الاسلام راجہ نے اپنے حلقے سے ائے مبارک باد دینے والے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا مبارکباد دینے والوں میں پمز نان گزءیٹڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ملک طاہر محمودا عوان پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین طارق محمودچوھان، جنرل سیکرٹری حاجی محمد حنیف پریس سیکرٹری ملک تنویر نوشاھی اور علاقہ کلر سیداں روات چک بیلی خان باھیا شریف کے معزز لوگوں نے اج انجینیئر قمر الاسلام راجہ کے دفتر میں انہیں مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے اس موقع پر انجینئر قمر الاسلام راجہ نے تمام انے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں