پریس کلب جلال پور جٹاں کی ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر شاہد ڈار اور جنرل سیکرٹری مرزا طارق محمود کی سربراہی میں منعقد ہوئی

Spread the love


جلالپور جٹاں (مرزا طارق محمود )
پریس کلب جلال پور جٹاں کی ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر شاہد ڈار اور جنرل سیکرٹری مرزا طارق محمود کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں پریس کلب کے تمام اراکین نے شرکت کی اور مختلف تنظیمی، صحافتی اور فلاحی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اجلاس کے دوران اراکین نے صحافتی ذمہ داریوں کی مؤثر ادائیگی، باہمی تعاون، پیشہ ورانہ اخلاقیات اور پریس کلب کی بہتری سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔ صدر شاہد ڈار اور جنرل سیکرٹری مرزا طارق محمود نے اراکین کی آراء کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تمام مثبت تجاویز پر مشاورت کے بعد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
اجلاس خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پریس کلب جلال پور جٹاں صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔قاری محمد ابوبکر غزالی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ظہور احمد مرزا سینیر نائب صدر پریس کلب جلال پور جٹاں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں