
جہلم ( بلال رضا ) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے مشیر چوہدری ارشد محمود نے سابق ایم پی اے، پیپلز پارٹی پاکستان ضلع جہلم کے صدر چوہدری تسنیم ناصر صاحب کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لندن سے وطن واپسی پر ان کی خیریت اور صحت دریافت کی گئی۔
ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 39 جموں 6 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اسمبلی چوہدری فخر الزمان گلپہرہ کی انتخابی مہم کے حوالے سے تفصیلی سیاسی امور اور آئندہ کی انتخابی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پارٹی کی کامیابی کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
