ڈی پی او عرفان علی سموں نے پولیس ایمرجنسی پکار 15 کانفرنس کالز آٹنڈ نہ کرنے والے 27 پولیس افسران کو سزائیں دے دیں،

Spread the love

رحیم یارخان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین)
ڈی پی او عرفان علی سموں نے پولیس ایمرجنسی پکار 15 کانفرنس کالز آٹنڈ نہ کرنے والے 27 پولیس افسران کو سزائیں دے دیں، سزائیں پانے والوں میں 11 ایس ایچ اوز اور 16 تفتیشی افسران شامل ایک ایک سال سروس ضبطگی کی سزا دی گئی۔ تفصیل کے مطابق عوام الناس کسی بھی مشکل یا وقوعہ کی صورت میں پولیس ایمرجنسی پکار 15 پر کال کر کے پولیس کی مدد حاصل کرتے ہیں، لاہور ہیڈ کوآرٹر سے کالر کا متعلقہ ایس ایچ او یا رسپانڈڈ پولیس آفیسر سے فوری رابطہ کے لیے کانفرنس کال ملائی جاتی جس میں ضلع کے 11 ایس ایچ اوز اور 16 تفتیشی افسران نے کانفرنس کال آٹنٖڈ نہ کی جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او عرفان علی سموں نے کانفرنس کالیں آٹنڈ نہ کرنے والے ایس ایچ اوز اور تفیشی افسران کو ایک ایک سال سروس ضبطگی کی سزا دیتے ہوئے ضلع بھر کے پولیس افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ہرگز کوتاہی نہ کریں جو کہ ناقابل قبول و ناقابل قبول عمل ہے پولیس افسران ہمہ وقت الرٹ رہتے ہوئے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں