پولیس سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ضلع بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات کا پر امن انعقاد

Spread the love

رحیم یارخان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین)
پولیس سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ضلع بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات کا پر امن انعقاد۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عرفان علی سموں کی ہدایت پر امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ضلع بھر میں نماز جمعہ کے 503 مقامات پر منعقد ہونے والے اجتماعات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے، ضلع بھر کے مساجد اور امام بارگاہوں پر مسلح پولیس افسران و جوان تعینات رہے جنہوں نے الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض کو پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کیا، اس دوران پولیس افسران و جوانوں کا گشت بھی جاری رہا جس میں انہوں نے مشکوک گاڑیوں، افراد اور اشیاء کی سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا، گشت پر مامور پولیس افسران اور سکیورٹی سٹاف نے ضلع بھر میں پولیس ڈیوٹی کو یقینی بنانے اور اہلکاروں کو الرٹ رکھنے کے لیے چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا، اس موقع پر ٹریفک سٹاف و دیگر پولیس ونگز نے بھی فرائض سر انجام دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں