رحیم یارخان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین)
ٹریفک پولیس کی بغیر ہیلمٹ،ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف کارروائیاں جاری۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن محفوثظ پنجاب اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کی ہدایات کی روشنی میں انسپکٹر ٹریفک ہیڈ کوارٹر رحیم یارخان شاہد عمران سنگھیڑا کی نگرانی میں ٹریفک سٹاف کی طرف سے بغیر ہیلمٹ،ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں /دیگر وائیلیشنز کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر نے اس موقع پر کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں عوام الناس روڈ ڈسپلن (لین لائن)اورٹریفک قوانین پر مکمل عمل کر کے اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔
