رحیم یارخان
میاں طالب حسین
سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سنیئرمرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور بیگم عشرت اشرف کنونیئر ویمن پارلیمانی کاکس کمیٹی و ایم پی اے سے اسلام آباد میں اُن کی رہائش گاہ پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق کوآرڈینیٹر وزیر اعظم پاکستان چوہدری فیصل ذوالفقارعلی اور بیرسٹر انوش جعفر بھی موجود تھیں۔
ملاقات میں اہم ملکی اور سیاسی اُمور بالخصوص بلوچستان کے موجودہ حالات اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
