وزیرآباد ڈاکٹر محمد افضل زکی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ محتسب وزیرآباد ڈاکٹر محمد افضل زکی نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وزیرآباد آصف مسعود سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران نو قائم شدہ ضلع وزیرآباد کو درپیش مختلف انتظامی اور تعلیمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم کی کارکردگی، اساتذہ کو درپیش مسائل اور شکایات کے بروقت ازالے سمیت باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ڈاکٹر محمد افضل زکی نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ڈسٹرکٹ محتسب کے دفتر میں آنے والی شکایات کو میرٹ، شفافیت اور بروقت کارروائی کے ذریعے نمٹایا جائے گا تاکہ اساتذہ اور دیگر شہریوں کو فوری انصاف اور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر آصف مسعود نے ڈسٹرکٹ محتسب کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور امید ظاہر کی کہ باہمی رابطے سے محکمہ تعلیم کے مسائل کے حل میں مزید بہتری آئے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں