
ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین
ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پنجاب، حیدر مرتضیٰ نے صادق آباد میں قائم بینظیر والٹ اور سم تقسیم مراکز کا دورہ کیا۔ کیمپ انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر مدثر شریف بھٹی نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے مستحق خواتین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور نئے ڈیجیٹل والٹ نظام کے فوائد سے متعلق آگاہی فراہم کی۔
انہوں نے سموں کے اجراء، والٹ اکاؤنٹس کے قیام اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، عملے کو ہدایت کی کہ خواتین کو باعزت، شفاف اور بروقت خدمات فراہم کی جائیں جبکہ بزرگ اور خصوصی معاونت کی ضرورت رکھنے والی خواتین کیلئے سپیشل کاونٹر لگائےگئے ہیں، خواتین کے بیٹھنے کیلئے خصوصی ٹینٹ اور پینے کیلئے صاف اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا ہیں
اہم ہدایت:
بینظیر سم صرف بی آئی ایس پی مراکز سے حاصل کریں۔
اصل شناختی کارڈ اور اپنا موبائل فون لازماً ساتھ لائیں۔
جن خواتین کے نام پر پانچ سمیں رجسٹرڈ ہیں وہ اپنی ایک سم اپنے نام سے ختم کروا کر سنٹر پر آئیں ۔
