رحیم یارخان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین )
ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام کے لیے ریفلیکٹر مہم جاری، ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین کی پابندی اور ڈرائیونگ لائسنس لازم رکھنے کی ہدایت۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے انچاج شہباز گجر نے ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز آویزاں کیے تاکہ رات کے وقت بریک لائٹ نہ ہونے کے باوجود ٹریکٹر ٹرالی نمایاں رہیں اور حادثات سے بچاؤ ممکن ہو۔ اس موقع پر انہوں نے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ وہ روڈ سیفٹی پر عمل کریں ٹریفک قوانین کی پابندی کریں ڈرائیونگ لائسنس لازمی بنوائیں پنجاب بھر میں عوام الناس کے محفوظ سفر کا مشن آپ کی حفاظت، ہماری ذمہ داری عوام کا محفوظ سفر اور ان کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
