رحیم یارخان
میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیوروچیف)
پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز جاری اشخاص کے کریمینل ریکارڈ اور گاڑیوں کے کاغذات چیک کیے۔ ڈی پی او عرفان علی سموں کے حکم پر سرکل پولیس افسران کی نگرانی میں ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیمز کے پولیس کے خفیہ ونگز کے ہمراہ ضلع بھر کے تھانہ جات کے علاقوں میں شاہرات اور مشکوک آبادیوں میں سرچ آپریشن جاری ہیں۔ پولیس سرچ آپریشنز کے ذریعے غیر قانونی افغان نیشنلز، مقدمات میں ملوث ملزمان، اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران، منشیات فروشوں اور ایکٹو کریمینلز کے تلاش جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کو جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ رکھا جا سکے، پولیس نے اس دوران اشخاص کے کوائف چیک کرتے ہوئے افراد کے کریمینل ریکارڈ کی چیکنگ کی وہیکلز کے کاغذات چیک کیے اور مشکوک مقامات کی خانہ تلاشی کی گئی۔
