قل شریف،دسویں ختم پاک

Spread the love


سکندر ملک
ڈسٹرکٹ وزیراباد جی ٹی روڈ۔ ڈوڈا والی میں ۔چوہدری باسط علی چیمہ ۔چوہدری راحت منظور چیمہ چوہدری خرم شہزاد چیمہ چوہدری غلام اویس چیمہ چوہدری قاسم منظور چیمہ ایڈوکیٹ چوہدری زاہد چیمہ کہ والد محترم چوہدری منظور احمد چیمہ جو کہ انتقال کر گئے تھے ان کے ایصال ثواب کے لیے محفل پاک کا انعقاد کیا گیا ۔محفل پاک کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع ہوا ۔خصوصی خطاب ۔پیر سید سجاد حیدر ۔
محفل پاک میں خصوصی شرکت ۔مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما چوہدری امتیاز اظہر باگڑی ۔سابقہ ڈپٹی کمشنر چوہدری ذوالفقار احمد باگڑی ۔سابقہ چئیرمین چوہدری خرم اویس چیمہ ۔چوہدری وارث علی چیمہ ایڈووکیٹ- سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری شہباز احمد چیمہ ۔ان کے علاوہ سیاسی سماجی مذہبی سول سوسائٹی وکلا صحافی برادری رشتہ داروں اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت ۔
چوہدری منظور احمد چیمہ مرحوم کے لیے خصوصی طور پر مغفرت کی دعا کی گئی ۔اور آخر میں آنے والے تمام لوگوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں