
رحیم یارخان
میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیوروچیف)
راجپوت اتحاد پاکستان رحیم یار خان کی
سطحی وفد نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور خطے کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ایک وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس شاندار اور مفادِ عامہ کے اقدام نے ضلع رحیم یار خان میں تنظیم اور اس کے عہدیداروں کا نام نمایاں کر دیا ہے۔
وفد کی قیادت ڈویژنل صدر اور سٹی صدر رانا منظور خان کر رہے تھے، جبکہ ان کے ہمراہ وفد میں رانا محمد ارشد، رانا عبداللہ، رانا محمد شہباز، رانا وقاص منصور، رانا ندیم، رانا اصغر، ڈاکٹر رانا محمد سرور، رانا اعجاز احمد اور رانا سمیع اللہ شامل تھے۔
شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر تمام رہنماؤں اور ساتھیوں نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تنظیم کا ہر رکن اور عہدیدار باری باری کم از کم ایک پودا لازمی لگائے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا منظور خان اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ “درخت لگانا نہ صرف ایک اہم ماحولیاتی ضرورت ہے بلکہ صدقہ جاریہ بھی ہے۔ انشاء اللہ تعالی! ہمارے لگائے گئے یہی چھوٹے پودے آنے والے دنوں میں تناور درخت بنیں گے، جو سخت گرمی میں شہریوں کو ٹھنڈی چھاؤں فراہم کریں گے اور آنے والی نسلوں کے لیے آکسیجن اور بہتر ماحول کا ذریعہ بنیں گے۔”
