رحیم یارخان
ڈسڑکٹ بیوروچیف
(اصف محمود)
تھانہ کوٹسمابہ پولیس کا بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری نوجوان ڈھونڈ کر والد کے سپرد کر دیا، شہری کا اظہار تشکر۔ ایس ایچ او انسپکٹر عبدالرشید نائچ اور ٹیم کا بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز محمد علی نامی نوجوان جو کہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہے اور مدرسہ شاہ گڑھ میں زیر تعلیم ہے اچانک لاپتہ ہو گیا جو کہ ورثاء کے ڈھونڈھے نہ ملا تو تھانہ کوٹسمابہ پولیس سے مدد طلب کی جس پر ایس ایچ او اور ٹیم نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تلاش جاری کرتے ہوئے چندگھنٹوں میں محمد علی کو ڈھونڈ کر اس کے والد کے سپرد کر دیا جس پر شہری نے تھانہ کوٹسمابہ پولیس ٹیم کا شکریہ اداکیا۔
