ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرمحمد ساجد کا (KFUEIT) کا دورہ ایم کیٹ ٹسٹ کے موقع پر ٹریفک پلان پر مشاروت کی گئی

Spread the love

رحیم یارخان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین)

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرمحمد ساجد کا (KFUEIT) کا دورہ ایم کیٹ ٹسٹ کے موقع پر ٹریفک پلان پر مشاروت کی گئی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈی ٹی او محمد ساجد نے انسپکٹر ہیڈ کوآرٹر شاہد عمران سنگھیڑا کے ہمراہ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، چیف سیکیورٹی آفیسر (CSO) پروفیسر ڈاکٹر عدنان خالق اور یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی جس میں آئندہ MDCAT Test کے موقع پر ٹریفک ڈیوٹی، ٹریفک مینجمنٹ، پارکنگ پلان، روٹ مینجمنٹ اور مختلف متعلقہ اداروں کے مابین مؤثر رابطہ کاری کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر امیدواروں کو محفوظ، منظم اور بلا رکاوٹ سفری سہولیات کی فراہمی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اورلائحہ عمل ترتیب دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں