ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ شہریوں کی مسائل اور شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے

Spread the love

رحیم یارخان
آصف محمود
(سٹی بیوروچیف )
ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ شہریوں کی مسائل اور شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کے علاقوں سے پولیس کپملینٹ سیل میں آنے والے شہریوں کی درخواستیں سنتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شب و روز ضلع بھر میں انسداد جرائم اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہے اور پولیس ایمرجنسی پکار 15 کی توسط سے پولیس کی مدد طلب کرنے پر تیز رفتاری سے موقع پر پہنچ کر عملی طور پر عوام الناس کو قانونی مدد فراہم کرتی اور قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے عوام الناس کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور احکامات کے مطابق سرکل پولیس افسران اور ایس ایچ او اپنے دفاتر اور تھانہ جات میں مقامی طور پر عوام الناس کی خدمات کے لیے کوشاں رہتے ہیں، اس کے باوجود اگر کسی کو پولیس سے متعلق کوئی شکایات یا پھر مسائل درپیش ہوں تو روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کر رہے ہیں، اس موقع پر انہوں نے شہریوں کی درخواستیں سنیں اور احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے رپورٹس طلب کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں