آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کی اپنے دفتر میں شہریوں اور بار کے نمائندوں سے ملاقات

Spread the love

بہاولپور
ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین
آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کی اپنے دفتر میں شہریوں اور بار کے نمائندوں سے ملاقات، مسائل کے فوری اور میرٹ پر حل کے احکامات
بہاولپور: ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین نے اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کے دوران ریجن بہاولپور کے مختلف اضلاع سے آنے والے شہریوں، بزرگوں، خواتین اور وکلاء سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات تفصیل سے سنیں۔
اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران و وکلاءنے بھی آر پی او سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ آر پی او غازی محمد صلاح الدین نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگرسے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ہدایت جاری کی کہ متعلقہ معاملے پر ایک کمیٹی تشکیل دے کر اسے قانون اور میرٹ کے مطابق جلد از جلد حل کیا جائے۔
اس کے علاوہ ریجن بہاولپور کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے بزرگوں، خواتین اور دیگر شہریوں نے بھی اپنی شکایات اور مسائل آر پی او کے سامنے پیش کیے۔ آر پی او نے تمام درخواستوں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ہر شکایت کو مکمل شفافیت، قانون اور میرٹ کے مطابق مقررہ وقت میں نمٹایا جائے اور سائلین کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔
آر پی او غازی محمد صلاح الدین نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی، ان کے جان و مال کا تحفظ اور پولیس پر عوامی اعتماد کو مضبوط بنانا پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جائز مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر درخواست پر قانون کے مطابق مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں